پی ٹی آئی قیادت کے ذوالفقار مرزا اور فہیدہ مرزا سے رابطے ،معاملات طے پا گئے
![پی ٹی آئی قیادت کے ذوالفقار مرزا اور فہیدہ مرزا سے رابطے ،معاملات طے پا گئے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/04/zulfiqar-mirza-with-fehmida-mirza.jpg)
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں بڑی سیاسی تبدیلی متوقع ہے ، پاکستان تحریک انصاف ندیم افضل چن کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی مزید بڑی بڑی وکٹیں گرانے کی تاک میں ہیں ۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ذوالفقار مرزا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے رابطے میں ہے جب کہ کچھ معاملات طے بھی پا گئے ہیں ۔
عمران خان دورہ سندھ کے دوران بدین میں ذوالفقار مرزا کے گھر بھی جائیں گے۔