Saturday, October 1, 2022

پی ٹی آئی فرانس کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پی ٹی آئی فرانس کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیرس (92 نیوز) پی ٹی آئی فرانس کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
12 دسمبر کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی فرانس کی نو منتخب قیادت کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
نو منتخب صدر پی ٹی آئی فرانس میاں ذوالفقار جتالہ، نائب صدر افضال ڈھل، جنرل سیکرٹری اصغر برہان اور انفارمیشن سیکرٹری آصفہ ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
پی ٹی آئی فرانس کی قیادت اور کارکنوں نے عہد کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گئے۔