Friday, September 30, 2022

پی ٹی آئی فرانس انٹرا پارٹی انتخابات: تبدیلی پینل کا جنون پینل کو بد ترین شکست

پی ٹی آئی فرانس انٹرا پارٹی انتخابات: تبدیلی پینل کا جنون پینل کو بد ترین شکست

پیرس (92 نیوز) پی ٹی آئی فرانس انٹرا پارٹی انتخابات اختتام پذیر ہو گئی اور نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ تبدیلی پینل نے جنون پینل کو بد ترین شکست سے دو چار کر دیا۔
تبدیلی پینل نے 301 ووٹ لئے جبکہ جنون پینل پر صرف 17 لوگوں نے اعتماد کیا۔
فرانس میں پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 451 ہے جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں 318 ووٹ ڈالے گئے۔
یہ الیکشن کسی خاص مقام پر نہیں ہوئے بلکہ جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے لوگوں نے گھر بیٹھے اپنے موبائل نمبرز سے الیکشن کمیشن کے نمبر پر میسج کر کے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کیا۔
انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کے بعد میاں ذوالفقار جتالہ پی ٹی آئی فرانس چیپٹر کے صدر ، اصغر برہان جنرل سیکرٹری اور آصفہ ہاشمی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئیں۔