Wednesday, October 5, 2022

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی رپورٹ الیکشن کمشنر کو موصول

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی رپورٹ الیکشن کمشنر کو موصول
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی رپورٹ الیکشن کمشنر کو موصول ہو گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سر بمہر ہے۔ ان کی میز پر موجود ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ انھوں نے خود بھی نہیں دیکھی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس اتنا سٹاف نہیں کہ پورے الیکشن میں اپنے ریٹرننگ افسران تعینات کرے ۔ تاہم قبل ازوقت انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ  سے متعلق ان کیمرا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ڈی سیل کرکے رپورٹ کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔