پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ملتان (92 نیوز) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خاکوانی نے خود کو 15 روز کے لیے گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
محکمہ صحت کے مطابق ایم پی اے کے گھر پر موجود ملازمین کا بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔