Sunday, October 2, 2022

پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے اتحاد سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہو گا، فیصل سبزواری

پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے اتحاد سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہو گا، فیصل سبزواری

کراچی (92 نیوز) نارتھ ناظم آباد ینگ فائٹرز گرائونڈ میں کراچی کے ڈسٹرکٹ کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے اتحاد سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہو گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی تمام جماعتیں کراچی میں متحرک ہو گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ میئر کو اختیارات نہ دیکر خود انڈر بائی پاس اور پارکوں کا افتتاح کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں ڈسٹرکٹ ساوتھ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو شکست دیدی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔