Sunday, March 3, 2024

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل کر صوبے کے کئی کام بہتر کر سکتے ہیں، عمران اسماعیل

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل کر صوبے کے کئی کام بہتر کر سکتے ہیں، عمران اسماعیل
December 25, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل کر صوبے کے کئی کام بہتر کرسکتے ہیں۔

پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور چند ہی روز میں ملاقات ہو بھی گئی، پھر گورنر سندھ نے مزار قائد پر انکشاف کیا وزیراعظم بھی دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کے دوران لگے ہاتھوں اس خواہش کا اظہار بھی کر ڈالا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ملکر صوبے کے کئی کام بہتر کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شکوہ کیا وزیراعظم کے دورہ کراچی کا بتایا ہی نہیں جاتا، ستائیس دسمبر کو آمد کا ابھی پتا لگا مگر راولپنڈی میں ہونے کے باعث ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ وزیراعظم سے اسلام آباد کی میٹنگ مثبت رہی۔

مراد علی شاہ کے جواب کے بعد عمران اسماعیل نے تقریب کے دوران کہا اگر ضرورت پڑی تو وہ وزیراعلی کے ہمراہ اسلام آباد جا کر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ترقی کے معاملات اب نہیں رکیں گے۔