Tuesday, September 17, 2024

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا کراچی سےجیتنا ممکن نہیں، رہنما پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا کراچی سےجیتنا ممکن نہیں، رہنما پیپلزپارٹی
June 12, 2018
کراچی (92 نیوز) اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو الیکشن کے وقت سندھ یاد آتا ہے، ان کا کراچی سے جیتنا ممکن نہیں ہے۔ شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں،لوگ انہیں کارکردگی کی بنیاد پردوبارہ منتخب کر لیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اورشہبازشریف کو الیکشن میں ہی سندھ یاد آتا ہے اور ساتھ ہی عام انتخابات کے بعد ملک میں مخلوط حکومت بننے کی پیشگوئی بھی کی۔ اس سے پہلے نیب حکام نے  شرجیل میمن کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تاہم نیب کی گواہ زینت جہاں کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کی سماعت  بغیر کسی کاروائی کے پانچ جولائی تک  ملتوی کر دی گئ۔