پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں عشرت العباد کی ثالثی کیوجہ سے صلح

کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےکہا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخابات پرامن ہوں گے، انتخابات کے لئے جاری کئے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر سب عمل کریں گے۔
عشرت العباد نے کہا کہ کل ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی، الطاف حسین کو معلوم ہوا تو انہوں نے مداخلت کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔
ضمنی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کو ویلکم کہتے ہیں ہم پرامن اور پیار سے یہ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے امیدوار کنورنوید نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے ،اس واقعہ کے بعد الطاف بھائی پریشان تھے، کسی سیاسی جماعت کے آفس کو نشانہ بنانا غلط ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے شہدا کی یادگار ہمیں عزیز ہے ،وہاں فاتحہ خوانی بھی کریں گے لیکن جلسوں میں تنقید تو ہوتی ہے۔