Tuesday, October 4, 2022

پی سی بی کے 4روزہ کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 26کھلاڑی کل ایبٹ آباد طلب

پی سی بی کے 4روزہ کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 26کھلاڑی کل ایبٹ آباد طلب
لاہور(92 نیوز) آئندہ ماہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں ، پی سی بی نے 4روزہ کنڈیشننگ کیمپ کے لئے 26کھلاڑیوں کو کل ایبٹ آباد بلا لیا۔ ایشیا کپ کرکٹ کا میلہ سجنے میں کچھ ہی دن باقی ہیں جو 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں بنائے گئے سرسبز وشاداب میدانوں میں سجنے جا رہا ہے  ۔ آئندہ ماہ کھیلے جانے والے  ایشیا کپ کی تیاریوں  کیلئے قومی ٹیم کا چار روزہ کیمپ  آرمی فزیکل فٹنس  ٹریننگ سکول میں ہو گا  جس کے لئے 26 کھلاڑی 27 اگست کو ایبٹ آباد سکول میں رپورٹ کریں گے۔ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق اور بابر اعظم شامل ہیں، شعیب ملک ،آصف علی،  شاداب خان، فہیم اشرف،محمد عامر ،حسن علی،عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی میگا ایونٹ میں شامل ہوں گے ۔ پروفیسر محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان ، شان مسعود ، عثمان صلاح الدین ، اسد شفیق ، بلال آصف ، محمد اصغر ، راحت علی اور میر حمزہ بھی ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھراور دیگر کوچز بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوں گے،ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے ٹریننگ کیمپ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔