Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی کے سالانہ ایوارڈ کی تقریب کل کراچی میں ہو گی

پی سی بی کے سالانہ ایوارڈ کی تقریب کل کراچی میں ہو گی
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز )پاکستان  کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈ کی تقریب کل کراچی میں منعقد ہو گی ، تقریب میں سال  بھر میں بہترین کارکردگی  دکھانے والے کرکٹرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ فخر زمان سال کے بہترین بلے باز کے لیے فیورٹ ہیں،بہترین آل راؤنڈر کے لیے شاداب خان اور  فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہے۔ تقریب میں ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی 20 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان ہو گا ، ایمرجنگ  پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔ فخر زمان سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں  ، اسٹار بلے باز نے عمدہ بیٹنگ سے کئی محاذوں پر پاکستان کا نام روشن کیا جبکہ بہترین آل راؤنڈر کیلئے شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان  سخت مقابلہ ہے ۔ بابر اعظم   امام الحق اور شاہین آفریدی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر  کی دوڑ میں شامل ہیں  ، حسن علی اور محمد عامر کو بہترین باؤلر کے ایوارڈ کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔