Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی سی بی کے دوبڑے کرکٹ میں تنزلی کی بڑی وجہ ہیں : وقاریونیس

پی سی بی کے دوبڑے کرکٹ میں تنزلی کی بڑی وجہ ہیں : وقاریونیس
April 10, 2016
  لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو بڑے  کرکٹ میں تنزلی کی بڑی وجہ ہیں یہ کہنا ہے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں  کرکٹ بورڈ کے دو سربراہوں سے پاکستان  کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے  ایک کھیل کودائیں جانب لےجانا چاہتا ہے تو دوسرا بائیں جانب۔ تفصیلات کےمطابق یہ کرنا ہے نہیں  ایسا نہیں ہو گا کچھ ایسی صورتحال ہے  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جس کے دو کرتا دھرتا  اختیارات کی کشمکش میں پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر لے آئےہیں سابق ہیڈ کوچ وقار یونس   کہتے ہیں  کرکٹ فیملی کے دو سربراہ  ہونا مسائل کی بڑی وجہ ہے۔ سابق کوچ  پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایک بار پھر سے جی بھر کر برسے  اور کہا کہ بورڈ کو یہ حقیقت معلوم ہونی چاہیے کہ وہ کرکٹ کے لیے ہے کرکٹ اس کے لیے نہیں بورڈ کے دونوں بڑے کھیل کو یکسر مختلف سمت  میں  لے جانا چاہتے ہیں ۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کوانٹرویو دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ  تبدیلی کی آس پر کام  جاری رکھا  لیکن  کرکٹ  میں بہتری نہیں لا سکا ہمارا کلچر ایسا ہو چکا ہے کہ ٹیموں کو بورڈ انتظامیہ سے بھیک مانگنا پڑتی ہے۔ وقار یونس  نے اعتراف کیا کہ انتظامی سطح پر واضح سمت تعین نہ ہونے پر وہ صورتحال میں بہتری نہیں لا سکےسابق کوچ  نے بورڈ کو  ایک مضبوط مینجر مقرر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔