Wednesday, December 7, 2022

پی سی بی کےزیراہتمام گول میز اجلاس ختم، کوئی بھی سینئر کھلاڑی اجلاس میں شامل نہیں ہوا

پی سی بی کےزیراہتمام گول میز اجلاس ختم، کوئی بھی سینئر کھلاڑی اجلاس میں شامل نہیں ہوا
- لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے پی سی بی چیئرمین سابق کرکٹرز سے مشاورت کی اس سلسلے میں پہلی گول میز کانفرنس دو ہفتے قبل کراچی میں ہوئی تھی دوسری کانفرنس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی، چیئرمین شہریار خان کی جانب سے وسیم اکرم، رمیز راجا، عبدالقادر، انتخاب عالم -سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا مگر وہ کانفرنس  میں شریک نہیں ہوئے شرکاء میں چیف سلیکٹر انضمام الحق ، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نظر ہیڈ کوچ مشتاق احمد مینجر ہارون رشید سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ کے علاوہ سینئر ریفریز اور ایمپائر شریک ہوئے -گول میز کانفرنس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ اور بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا