Sunday, October 2, 2022

پی سی بی کی کوششیں رائیگاں ، محمد عامر کی موجودگی میں اظہر علی اور محمد حفیظ کا کیمپ میں شرکت سے انکار

پی سی بی کی کوششیں رائیگاں ، محمد عامر کی موجودگی میں اظہر علی اور محمد حفیظ کا کیمپ میں شرکت سے انکار
لاہور(92نیوز)مشتاق احمد کی کوششیں ناکام جبکہ پی سی بی کی  بھاگ دوڑ بھی کام نہ آئی ۔ محمدعامر کی موجودگی میں اظہر علی اور محمد حفیظ نےقذافی سٹیڈیم میں لگے کیمپ میں شرکت سے انکارکر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی درمیان پکنے والے کھچڑی ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی  اور سینئر بلے باز محمد حفیظ نے ایک اور کرکٹ پلیئر کا مستقبل دا و پر لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ چندروز قبل بنگلہ دیش میں  جاری بی پی ایل میں محمد حفیظ نے اس وقت کھیلنے سے انکار کر دیا جب انہوں نے کہا کہ جس ٹیم میں پاکستان کو بدنام کرنے والے کھلاڑی محمد عامر ہونگے وہ نہیں کھیلیں گے ۔ اس واقعہ کے بعد پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے باولنگ کوچ مشتاق احمد کو یہ ذمہ داری سونپی کے کھلاڑیوں میں محمد عامر کیلئے سافٹ کارنر پید اکرنے کی کوشش کریں لیکن پی سی بی کی حکمت عملی کابھانڈا اس وقت چوراہے پر پھوٹا جب محمد حفیظ کے ساتھ ون ڈے ٹیم کے کیپٹن اظہر علی نے بھی پروفیسرکا ساتھ دیتے ہوئے قذافی سٹیڈیم میں لگے کیمپ میں شرکت سے انکار کر دیا ۔