Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی کی نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تیاریاں

پی سی بی کی نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تیاریاں
April 10, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی کو اے کٹیگری سے نکال دیا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی بھی تنزلی ہوئی جبکہ محمد حفیظ کی درجہ بندی کو باؤلنگ ایکشن کی کلئیرنس سے مشروط کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے سینٹرل سنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے صلاح مشورے جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اے کیٹگری سے نکال کربی کٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ مصباح الحق، سرفراز احمد، اظہرعلی، وہاب ریاض اور سعید اجمل کو اے کٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔ محمد عرفان، سہیل خان، راحت علی، عمر گل کو درجہ بندی کے دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ نظم وضبط کی خلاف ورزی پر عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم اور بابر اعظم کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ محمد حفیظ کی کیٹیگری باؤلنگ ایکشن کی کلیئرنس سے مشروط کر دی گئی ہے تاہم باؤلنگ ایکشن درست ہونے پر محمد حفیظ اے کیٹگری کے حقدار ہوں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت اپریل دو ہزار سولہ تک ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔