پی سی بی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بھی نادہندہ نکلا
کراچی(92نیوز)کروڑوں کی سپر لیگ کروانے والا پاکستان کر کٹ بورڈ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا نادہندہ نکلا،نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانی اکیس ستمبر سے بند ہونے کے باعث اسٹیڈیم کی گھاس بھی جل گئی ہے مگر کسی کو کوئی فکر نہیں ہے.
تفصیلات کےمطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کہنا ہے نیشنل اسٹیڈیم پر لاکھوں روپے کے واجبات کے علاوہ وہاں غیر قانونی کنکشنز بھی لگائے گئے ہیں۔
معاملات صحیح ہونے کے بعداسٹیڈیم کا پانی کھولا جائے گا ،دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینجر نے واٹر بورڈ کے تمام الزامات کی تردید کردی۔
واضح رہے کہ گراؤنڈ میں قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلے جارہے ہیں مگر پانی کی عدم فراہمی کے سبب نیشنل اسٹیڈیم کی سر سبز گھاس جلنا شروع ہو گئی ہے،جس کی پروا کیے بغیر پی سی بی کی ساری توجہ غیر ملکی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے پر ہے۔