Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی کا ورچوئل اجلاس ، چھ کھلاڑیوں کو کورونا ہونے پر پی ایس ایل 6 التوا کا فیصلہ کیا گیا

پی سی بی کا ورچوئل اجلاس ، چھ کھلاڑیوں کو کورونا ہونے پر پی ایس ایل 6 التوا کا فیصلہ کیا گیا
March 5, 2021

کراچی (92 نیوز) پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ چھ کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کو کورونا ہونے پر پی ایس ایل 6 التوا کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا بقیہ میچ سال کے آخر میں کرانے پر غور کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق آن لائن ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو ٹکٹ واپسی کی رقم آن لائن ہی ملے گی۔

پی ایس ایل 6  میں اب تک  چودہ میچ کھیلے گئے، پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز رن ریٹ کی بنیاد پر پہلے، پشاورزلمی دوسرے، اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہے۔

ایونٹ میں حیران کن طور پر 13 میچز ٹاس جیتنے والی ٹیم کے نام رہے تاہم چودہواں میچ ٹاس ہارنے والی ٹیم  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتا جس نے ملتان سلطانز کو شکست دی۔ مسلسل چار میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی فتح  بھی حاصل کی۔

ایونٹ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سب سے زیادہ 202 رنز بنائے، سب سے کم اسکور اسلام آباد یونائٹیڈ کا رہا جو پشاور زلمی کیخلاف صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 297 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ر رہے، کراچی کنگز کے بابر اعظم 258 رنز کیساتھ دوسرے، شرجیل خان 200 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔

باؤلرز میں پشاور زلمی کے ثاقب محمود سرفہرست رہے جنہوں نے سب سے زیادہ 12 وکٹیں حاصل کیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے شاہنوار دھانی نو نو وکٹوں  کیساتھ  مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایونٹ میں واحد سنچری کراچی کنگز کے شرجیل خان نے اسکور کی جنہوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف 59 گیندوں پر 105 رنز بنائے تھے۔ یہ ایونٹ میں کسی بھی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی تھا۔