لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے شیڈول میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑی تئیس کی بجائے پچیس جون کو روانہ ہوں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ابوظہبی سے چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے۔ ٹیسٹ کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔