Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا کیس دائرکرنے کا اعلان

پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا کیس دائرکرنے کا اعلان
July 29, 2017

لاہور (92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالرہرجانے کاکیس دائرکرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی سی شہریارخان نے لاہورمیں نیوزکانفرنس کی ،چیئرمین پی سی بی کاکہناتھا کہ ورلڈالیون بارہ ستمبر کوآنے کے لئے تیارہے مگرابھی پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پرگرین سگنل نہیں ملا۔ اس موقع پرنجم سیٹھی نے کہا  کہ بھارت کے خلاف ہرجانے کے کیس پر ڈیڑھ ارب کے اخراجات آئیں گےکہتے ہیں انہیں  وزیراعظم نے نامزدکیاتھا،وزیراعظم بورڈ کے پیٹرن ہیں۔ پی سی بی نے اگلے مالی سال کے لئے پونے پانچ ارب روپے کابجٹ منظورکرلیا۔