Sunday, September 25, 2022

پی سی بی کا برطانوی ٹیم کا دورہ ممکن بنانے کیلئے انگلینڈ بورڈ سے رابطہ

پی سی بی کا برطانوی ٹیم کا دورہ ممکن بنانے کیلئے انگلینڈ بورڈ سے رابطہ
September 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے برطانوی ٹیم کا دورہ ممکن بنانے کیلئے انگلینڈ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے دورہ ممکن بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا۔ پی سی بی نے ای سی بی حکام سے رابطہ کیا اور انگلش ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ تمام میچ راولپنڈی سے لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ آئندہ ایک دو روز میں جواب دے گا۔

دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان پر جلد بازی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔