Saturday, July 27, 2024

پی سی بی کا اگست میں سپرلیگ کی طرز پر ٹی 20 کپ کرانے کا اعلان

پی سی بی کا اگست میں سپرلیگ کی طرز پر ٹی 20 کپ کرانے کا اعلان
July 28, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہو گا۔ کراچی اور لاہور کی دو‘ دو‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ فاٹا اور راولپنڈی کی ایک ایک ٹیم شریک ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچیس اگست سے راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے پچیس اگست سے راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کے اعلان کے بعد ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں کراچی اور لاہور کی دو‘ دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، فاٹا اور راولپنڈی کی ایک ایک ٹیم شریک ہو گی۔ ٹی ٹوینٹی کی ڈرافٹنگ میں محمد آصف اور سلمان بٹ بھی شامل ہوں گے جبکہ ڈرافٹنگ کا عمل پی ایس ایل کی طرز پر ہو گا۔