Saturday, July 27, 2024

پی سی بی ٹربیونل کے سامنے شاہ زیب حسن بھی پیش ہو گئے

پی سی بی ٹربیونل کے سامنے شاہ زیب حسن بھی پیش ہو گئے
April 21, 2017
لاہور(92نیوز)پی سی بی ٹربیونل کے سامنے شاہ زیب حسن بھی پیش ہو گئےاینٹی کرپشن یونٹ اور شاہ زیب حسن کے وکیلوں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی ٹائم لائن کے مطابق 4 مئی کو الزامات بارے ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث کھلاڑی شاہ زیب حسن کی سماعت پی سی بی ٹربیونل میں شروع ہو گئی جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم3 رکنی ٹربیونل نے دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے ٹائم لائن تشکیل دے دی جس کے مطابق 4 مئی کو پی سی بی کے وکلا ابتدائی بیان اور الزامات بارے ثبوت جمع کرائیں گے شاہ حسن اس کا جواب 18 مئی کو دیں گے اور پی سی بی ویجیلنس یونٹ 25 مئی کو اس کا جواب جمع کرائے گا ،پی سی بی ٹربیونل یکم جون سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گا۔ شاہ زیب حسن کے وکیل بیرسٹر کاشف رجوانہ کا کہنا ہے کہ وہ ہائیکورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ٹربیونل کے سامنے ہی دفاع کریں گے۔ پی سی بی ٹربیونل کے سامنے زیر سماعت کیس کے علاوہ پی سی بی سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے بھی شاہ زیب حسن  اور خالد لطیف کو اینٹی کرپشن کوڈ کی مزید خلاف ورزی پر وضاحت بارے نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر رکھا ہے جس کے انٹرویو کے لئے خالد لطیف 26 اپریل کو اور شاہ زیب حسن 27 اپریل کو پیش ہو ں گے۔