Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی نے نئے چیف سلیکٹر کی تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے نئے چیف سلیکٹر کی تلاش شروع کر دی
March 10, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)چیف سلیکٹر معین خان کے عہدے کی مدت عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، ایسے میں پی سی بی نے ابھی سے نئے سلیکٹر پر غور شروع کر دیا ہے ورلڈ کپ معین خان کی آخری اسائنمنٹ تھی اور آسٹریلیا سے واپس بلائے جانے کے بعد ان کا عہدہ عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔ ایسے میں چیئرمین پی سی بی جلد از جلد نئے سلیکٹر کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو ایسے سابق کرکٹرز کی فہرست دینے کی ہدایت کی ہے جو غیر متنازعہ ہوں اور اپنے تجربے کی بنیاد پراس عہدے کے لئے موزوں بھی ہوں۔ ورلڈ کپ کے بعد امکان تھا کہ معین خان کو ہی نیا کنٹریکٹ دے دیا جاتا لیکن کیسینو تنازع کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی انہیں ایک بار پھر یہ عہدہ سونپنے کے حق میں نہیں ہیں۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔