پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ کھولنے کیلئے بلٹ پروف بسیں خرید لیں
لاہور (92نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی نے چار بلٹ پروف بسیں خرید لیں۔ بسیں خریدنے کی منظوری سابق چیئرمین ذکا اشرف نے 2012ءمیں دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود چیئرمین پی سی بی اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بلٹ پروف بسوں کی خریداری بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بسوں کی خریداری سے پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان میں کروانے کیلئے کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں آسانی ہو گی جبکہ بسوں کی خریداری سے کامن ویلتھ ٹیم کی سال 2016ءمیں دورہ پاکستان کی کوششیں بھی بارآور ثابت ہو سکتی ہیں۔