Saturday, July 27, 2024

پی سی بی نے محمدحفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے تاریخ مانگ لی

پی سی بی نے محمدحفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے تاریخ مانگ لی
April 14, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کےلئے آئی سی سی سے 8 جولائی کی تاریخ مانگ لی۔ بائیو مکینکل لیب میں لیے جانے والے ٹیسٹ کو پاس کرنے کی صورت میں سپنر دوبارہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باولنگ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راونڈر محمدحفیظ غیرقانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سالہ پابندی کا شکاربنے تھے۔ سزا کا وقت ختم ہونے کے باوجود محمد حفیظ کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ پی سی بی نے محمدحفیظ کے ٹیسٹ کےلئے آئی سی سی سے آٹھ جولائی کی تاریخ مانگ لی ہے۔ پی سی بی حکام چاہتے ہیں کہ محمد حفیظ کو جولائی کے آخر میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران بطور آل راونڈر ٹیم میں شامل کیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چنائے میں ٹیسٹ کروانے سے پہلے محمد حفیظ کا پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ لیا جائےگا۔ خامی ہوئی تو مزید تیار ی کرائیں گے۔