Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی نے فیصل اقبال پر 4میچوں کی پابندی عائد کر دی

پی سی بی نے فیصل اقبال پر 4میچوں کی پابندی عائد کر دی
May 5, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹیسٹ کر کٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصل اقبال جنوری میں ہونے والے پنٹینگولر کپ کے میچ میں کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ وہ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے ایک میچ میں بارہواں کھلاڑی بنائے جانے پر ناراض ہو کر میچ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے پانچ میچز پر پابندی کی سفارش کی تھی مگر فیصل اقبال کے معافی مانگنے پر پابندی چار میچوں تک محدود کردی گئی۔ فیصل اقبال رواں ماہ شروع ہونے والے سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ابتدائی چار میچز میں پابندی کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔