Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی نے فاسٹ باﺅلرز کی تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے فاسٹ باﺅلرز کی تلاش شروع کر دی
July 16, 2015
لاہور (92نیوز) پی سی بی نے نئے فاسٹ باولرز کی تلاش شروع کر دی۔ تئیس جولائی سے ملک کے پانچ شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فاسٹ باولرز کی کمی پوری کرنے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منتخب ہونے والے فاسٹ باﺅلر دو ہفتوں کےلئے وسیم اکرم سے تربیت حاصل کرینگے۔ 23جولائی سے شروع ہونیوالے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا پہلا کیمپ پشاور میں لگایا جائے گا۔ 27جولائی کو میرپور، 30جولائی کو سکھر اور 31جولائی کوکوئٹہ میں کیمپ لگے گا۔ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی محمد اکرم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سربراہ ہوں گے۔