Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پرفردِ جرم عائدکر دی

پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پرفردِ جرم عائدکر دی
February 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پرفردِ جرم عائدکر دی، قومی بلے باز کو فردِ جرم میں لگائے گئے 5 الزامات کا 14 روز میں جواب دینا ہوگا ۔   کرکٹرنے الزامات کو تسلیم نہ کیا تو معاملہ ٹریبونل میں چلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹو سپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر ناصر جمشید کو باقاعدہ چارج شیٹ جاری کر دی ہے،  فردِ جرم میں پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایاگیا ہے ۔

ناصر جمشید پر فردِ جرم میں لگایا گیا پہلا الزام کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے سے متعلق ہے ۔  دوسرا الزام جواریوں سے روابط رکھنے، تیسرا الزام جواریوں کے ساتھ خود ڈیل کرنے، چوتھا الزام جواریوں کے ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کی ڈیل کروانے اور پانچواں الزام حقائق چھپانے کا ہے۔

ناصر جمشید کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 14 روز میں چارج شیٹ کا جواب جمع کروانے کی مہلت دی ہے ۔ تاہم ناصر جمشید کی جانب سے الزامات مسترد کئے جانے کی صورت میں معاملہ ٹربیونل میں چلاجائے گا ۔  پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل سے تعاون نہ کرنے پرپہلے ہی ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کرچکا ہے ۔