Saturday, July 27, 2024

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا
May 3, 2017
    لاہور(92نیوز)پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا،آئی سی سی کی ڈسپیوٹ  کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ سے باہمی سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نےہٹ دھرمی کے باعث اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے بار بار انکار کیا۔ باہمی سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے پی سی بی نے ہمسایہ ملک کے بورڈ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹس آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے قوانین کی روشنی میں بھیجا گیا ہے۔ فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف 2014تا2023کے دوران چھ سیریز کھیلنا تھیں جن میں سے تین گزر چکی ہیں۔ بھارتی بورڈ نے سکیورٹی تحفظات کی بنا پرٹیم نہ پاکستان بھیجی اور نہ ہی اس نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے لئے رضا مندی ظاہر کی جس سے  پی سی بی کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پی سی بی نے نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد نوٹس بھیجا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم پانچ سے چھ ارب روپے بنتی  ہے۔