Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 پی سی بی نے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانے کافیصلہ کرلیا

 پی سی بی نے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانے کافیصلہ کرلیا
July 8, 2017

لاہور(92نیوز)بھارت کیساتھ سیریز کے امکانات ایک بارپھردم توڑگئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے بھارتی کرکٹ بورڈ کیساتھ  مذاکرات  کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اوربھارت کے کرکٹ بورڈز کے مذاکرات میں باہمی سیریزکے حوالے سے فیصلہ کیا  جانا تھا

مگرمذاکرات کی کامیابی کے امکانات ایک بارپھرادھورے رہے۔بی سی سی آئی کے رویئے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانے کافیصلہ کرلیاہے۔

پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھلینے پر بھارت کو چھ ارب روپے کے مالی نقصان کو پورا کرنے کا نوٹس دے رکھا تھا پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان دوبئی اور انگلینڈ میں مذاکرات ہوئے جو بے نتیجہ رہے ۔