Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی نےپولیس انکوائری سےمتعلق بات کرنے سے منع کیا ہے : شرجیل خان

پی سی بی نےپولیس انکوائری سےمتعلق بات کرنے سے منع کیا ہے : شرجیل خان
May 13, 2016
کراچی(92نیوز)کرکٹرشرجیل خان کراچی سےٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلئےاسلام آبادروانہ ہوگئے، کہتےہیں پی سی بی نےبات کرنے سے منع کیا ہے،پولیس اپنا کام کررہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق شرجیل خان پی سی بی کےٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلئےکراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے،میڈیا سےگفتگومیں ان کا کہناتھاکہ پی سی بی نےاس مسئلےکا نوٹس لیا ہے جبکہ پولیس اپنا کام کررہی ہے،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ واضح رہےشرجیل خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ کچھ لوگ ان سےبھتہ مانگ رہےہیں اوربلیک میل کررہے ہیں۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور پولیس ملکر معاملےکی تہہ تک پہنچنےکی کوشش کررہی ہےتاکہ ان عناصرکوبے نقاب کیاجاسکے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔