Thursday, February 22, 2024

پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز آج سے ہو گا

پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز آج سے ہو گا
October 1, 2018
دبئی (92 نیوز) بھارت کا پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار پر پی سی بی  اور بی سی سی آئی کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز آج سے ہو گا ۔ آئی سی سی کا تین رکنی  پینل کیس کی سماعت کرے گا۔ آئی سی سی کے مائیکل بیلوف ، جان پالیسن اورانبیلے بینٹ  3 اکتوبر تک آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں کیس کی سماعت کریں گے۔ پی سی بی کی چار رکنی قانونی ٹیم پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔ پاکستان سے طے شدہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر  پی سی بی  نے بھارتی بورڈ کے خلاف چھ ارب روپے  ہرجانےکا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ معاہدے کے مطابق 2015 سے 2022 تک دونوں ملکوں کے درمیان چھ دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھی۔