Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی سی او کے سبب عدلیہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے : چیف جسٹس انورظہرجمالی

پی سی او کے سبب عدلیہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے : چیف جسٹس انورظہرجمالی
December 20, 2016

 میرپورخاص(92نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پی سی اوکےسبب عدلیہ کوناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، ٹی وی مباحثوں میں ہونے والی تنقید جائز ہونی چا ہئے۔

تفصیلات کےمطابق میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ بار کی نئی عمارت کے افتتاح پر تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  چیف  جسٹس انور ظہیر جمالی نے  کہا کہ آئین اور قانون کے تحت ہر شخص کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے جب تک مرض کی  درست تشخیص نہیں ہوگی تب تک علاج ممکن نہیں ہوگا ۔ چیف  جسٹس نے کہا کہ عدلیہ نےمیڈیا کے معاملے  میں  محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے میڈیا بھی اپنے رویئے پر نظر ثانی کرے۔ تقریب سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔