پی اے سی کا چیئرمین کسی نیب زدہ کو نہیں بنا سکتے ، فواد چودھری

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کسی نیب زدہ کو نہیں بناسکتے۔
نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا نوازشریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا اپوزیشن مردہ گھوڑا ہے، اس میں کوئی دم نہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی کوشش ہے ٹیکس کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کیا جائے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مزید کہا کہ مقدمات میں موجودہ حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔