Tuesday, October 4, 2022

پی اے سی سندھ کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر اپوزیشن کا اسمبلی کا بائیکاٹ

پی اے سی سندھ کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر اپوزیشن کا اسمبلی کا بائیکاٹ
کراچی ( 92 نیوز ) پی اے سی  سندھ کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر اپوزیشن نے اسمبلی کا بائیکاٹ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے ایوان کو پاپا اور پپو کی جاگیر نہیں بننے دینگے ، ہمیں وہ کچھ دیا جائے جو قومی اسمبلی میں آپ نے مانگا تھا ۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان بولے گیارہ سال میں کھربوں روپے کی بےقاعدگیاں ہوئیں ، اب حساب لیں گے ۔ خواجہ اظہار نے کہا پیپلزپارٹی ایوان کو عوام کے بجائے اپنے مفاد میں چلانا چاہتی ہے جو قابل قبول نہیں۔