Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں104 ریکروٹس نے تربیت مکمل کر لی

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں104 ریکروٹس نے تربیت مکمل کر لی
October 14, 2015
رسالپور (92نیوز) پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں ایک سو چار ریکروٹس نے تربیت مکمل کر لی۔ اس سلسلے میں ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔ نیول چیف کہتے ہیں مسلح افواج تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ تھے جبکہ ایئر چیف سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی اسناد بھی ملیں۔ شیردل سکواڈ نے مارچ پاسٹ کیا تو شرکاءنے خوب داد دی۔ نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن امن کی خواہش کمزوری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر طرح کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کامیاب ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی اورانہیں مستقبل میں ہر چیلنج سے نمٹنے کےلئے اعتماد دیا۔ Passing out2
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔