Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایچ ایف کے زیراہتمام،نیشنل ڈیپارٹمنٹل چیمپئن شپ کا آغاز

پی ایچ ایف کے زیراہتمام،نیشنل ڈیپارٹمنٹل چیمپئن شپ کا آغاز
December 23, 2016

 لاہور(92نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل ڈیپارٹمنٹل چیمپئن شپ شروع ہو گئی  ایف آئی ایچ کے نئے فارمیٹ کے تحت یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے جسے کھلاڑیوں نے سراہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل نے کیا۔ اس موقع پر دفاعی چیمپئن اور پی آئی اے اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کا تعارف بھی کروایا گیا۔ صوبا ئی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ قومی کھیل کی بحالی اور بہتری کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق اور موجودہ کپتان نے ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کی واپسی کو ہاکی کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک تیرہ ٹیمیں چار پولز میں تقسیم ہیں  پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ہر پول سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی جو دو دسمبر تک مکمل کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل تین جنوری کو کھیلا جائے گا۔