Wednesday, November 30, 2022

پی ایچ ایف کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس 23جولائی کو کراچی میں طلب

پی ایچ ایف کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس 23جولائی کو کراچی میں طلب
لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے پی ایچ ایف جنرل ہاؤس اور ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس 23جولائی کو کراچی میں طلب کرلیا ۔ اجلاس میں قومی کھیل کی بحالی کے حوالے سے معاملات زیر غور آئیں گے ،سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کی تقرری کی توثیق کرنے کیساتھ ساتھ فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں ،فنانشل رولز کی منظوری لی جائے گی ۔ اجلاس میں قومی جونئیر اور سینئر ٹیم کے فیوچر پلان پر بھی غور کیا جائے گا ۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن دونوں الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔