Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی این ایس سیف عمان کی بندرگاہ مسقط پہنچ گیا

پی این ایس سیف عمان کی بندرگاہ مسقط پہنچ گیا
July 29, 2018
مسقط (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف عمان کی بندرگاہ مسقط پہنچ گیا۔ پی این ایس سیف اِن دنوں خلیج عدن اور جنوبی بحیرہ احمر کے گشت پر معمور ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا کلیدی حصہ ہے۔ سکیورٹی پٹرولز کا مقصد عالمی و  قومی تجارتی راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی رائل عمانی بحریہ اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ ترجمان  پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی سفیر سمیت غیر ملکی سفراء، عمانی نیوی کے افسران نے جہاز کا دورہ کیا ہے۔ پاک، عمان جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے۔ مشترکہ مشقیں باہمی مہارتوں اور حربی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے اہم ہیں۔ ۔۔۔۔پی این ایس سیف کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں وسعت کا باعث ہو گا۔