Monday, January 30, 2023

پی اینڈ ڈی کی جانب سے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رقم جاری

پی اینڈ ڈی کی جانب سے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رقم جاری
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )  وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رقم جاری کر دی ۔ پی اینڈ ڈی کی جانب سے اب تک 8ارب 7کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ حکومت نے رواں مالی سال  میں  اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 28 ارب 6 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے  اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ 95 لاکھ، سی پیک کے تحت حویلیاں ڈرائی پورٹ کے لئے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے جاری کئے ہیں جب کہ  سٹاف کواٹرز کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔ حکومت نے  خانیوال رائیونڈ ٹریک کو دو رویہ کرنے کے لئے 30کروڑ 57 لاکھ، پورٹ قاسم تا بن قاسم سٹیشن کی بحالی کے لئے 9 کروڑ 60 لاکھ، ٹریک مینٹی ننس پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 35 کروڑ جاری کئے ۔ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 80 کروڑ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کے لئے 2 ارب 80 کروڑ، 2010ءکے سیلاب سے متاثرہ املاک کے لئے 40 کروڑ، 2007ءمیں متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 66 کروڑ 18 لاکھ، رولنگ سٹاک اور ٹریک کی بحالی کے لئے 20 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔