Friday, September 20, 2024

پی ایم ڈی سی نے ایم فل ڈاکٹروں کی ترقی پر عائد پابندی ختم کر دی

پی ایم ڈی سی نے ایم فل ڈاکٹروں کی ترقی پر عائد پابندی ختم کر دی
March 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بنیادی سائنسز میں ایم فل ڈاکٹروں کی ترقی پرعائد پابندی کو ختم کردیا تاہم ایم فل ڈاکٹروں کو 2023ءتک متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی کرنا ہوگی، سات ہزار ڈاکٹر مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بنیادی سائنسز میں ایم فل ڈاکٹروں کی ترقی روکنے کے مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں کو اگلی پوسٹوں میں ترقی دینے منظوری دے دی تاہم ان مضامین میں ایم فل ڈاکٹروں کے لیے 2023ءتک متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی کرنا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ فیصلہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے 142 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر شبیر لہڑی نے فیصلے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔ فیصلے کے تحت میڈیکل کالجز اور جامعات میں پڑھانے والے 7 ہزار ایم فل ڈاکٹروں کی اگلے عہدوں پر ترقی ہو گی اور وہ اسسٹنٹ پروفسیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر بن سکیں گے۔ پنجاب کے میڈیکل کالجز کے 3 ہزار سے زائد ڈاکٹر مستفید ہوں گے۔ پیتھالوجی، فزیالوجی،اناٹومی، فورانزک اور کمیونٹی میڈیسن کے ٹیچرز ترقی پاسکیں گے۔ مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے ترقی پر پابندی سے کالجز انتظامیہ اور فیکلٹی میں شدید تشویش پائی جارہی تھی۔