Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایف یو جے کے انتخابات ،رانا عظیم ،جی ایم جمالی اور اشفاق ساجد بلامقابلہ صدر منتخب

پی ایف یو جے کے انتخابات ،رانا عظیم ،جی ایم جمالی اور اشفاق ساجد بلامقابلہ صدر منتخب
May 16, 2016
مری(92نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل  ہو گئے،رانا عظیم،جی ایم جمالی اور اشفاق ساجد بلا مقابلہ صدر،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے،نائنٹی ٹو نیوز حیدر آباد کے بیورو چیف حمید الرحمان پی ایف یو جے کے نائب صدر منتخب  ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مری میں ہوئے،جہاں ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کے نمایندگان نے بھرپور شرکت کی،صدر سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر بلامقابلہ انتخاب کے بعد باقی نشستوں کے لیے پولنگ کے موقع پر جوش خروش دیدنی تھا،انتخابی عمل کی تکمیل اور نتائج کا اعلان ہوتے ہی فاتح عہدیداروں اور ان کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا۔ نو منتخب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہیں صحافی برادری نے جو ذمہ داری سونپی  ہے وہ اسے بہترین انداز سے نبھائیں گے نو منتخب نائب صدر اور نائنٹی ٹو نیوز حیدر آباد کے بیورو چیف حمید الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ صحافیوں کے حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔