Sunday, October 2, 2022

پی ایس 86 دادو میں ضمنی انتخاب ، پولنگ کا عمل جاری

پی ایس 86 دادو میں ضمنی انتخاب ، پولنگ کا عمل جاری
دادو ( 92 نیوز) پی ایس 86 دادو میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا ، پولنگ  کا وقت شروع ہو گیا ،  حلقے میں دو لاکھ کے قریب ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کا وقت صبح  8 بجے شرو ع ہو گیا تھا ، لیکن پولنگ اسٹیشن نمبر 39 اور 41 پر 9:15 تک کوئی بھی ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے نہ پہنچا ۔ پی ایس 86  میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سید صالح شاہ اور تحریک انصاف کے امداد لغاری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے  ۔ حلقے میں  158پولنگ اسٹشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ رینجرز اور پاک فوج کے جوان تعینات ہیں ۔ نشست  پیپلزپارٹی کے غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ دادو میں پی ایس 86 کے ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا ، ووٹنگ کا وقت شروع ہو گیا جب کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ 158 پولنگ اسٹیشنز میں سے 60 حساس جب کہ 16 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں ۔ کل ایک لاکھ 99 ہزار 825 امیدوار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔