Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس 114: سیاسی کارکنوں میں تلخ کلامی پر رینجرزنے پولنگ اسٹیشن کوکنٹرول میں لےلیا

پی ایس 114: سیاسی کارکنوں میں تلخ کلامی پر رینجرزنے پولنگ اسٹیشن کوکنٹرول میں لےلیا
July 9, 2017

کراچی (92نیوز)پی ایس 114 میں چنیسرگوٹھ  میں سیاسی کارکنان میں ہاتھا پائی کے بعد رینجرز نے پولنگ اسٹیشن کو اپنے کنڑول میں لے لیا۔ ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کنڑول میں ہے شناختی کارڈ چیک کرنا ہماری ذمے داری ہے رینجرز نے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پی ایس  114 کے حلقے چنیسر گوٹھ میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول پولنگ اسٹیشن نمبر85 میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم پاکستان اور آزاد امیدوارمحمود خان کے پولنگ ایجنٹس  آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔ پولنگ اسٹیشن میں کشیدگی کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل روکنا پڑا، رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چنیسر گوٹھ میں کشیدگی کا باعث بننے والے دو افراد کو گرفتارکرلیا گیا  ۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ الیکشن میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ووٹرز کا شناختی کارڈ چیک کرنا ہماری ذمے داری ہے۔ میجر جنرل محمد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ایک جگہ کے جھگڑے کو پورے الیکشن سے نہ جوڑا جائے الیکشن کمیشن کے پاسز کے حامل میڈیا نمائندے پولنگ بوتھ میں داخل ہوسکتے ہیں۔