Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس 114: حلقےمیں سیاسی گہماگہمی سے کاروباری حضرات نالاں

پی ایس 114: حلقےمیں سیاسی گہماگہمی سے کاروباری حضرات نالاں
July 7, 2017

کرا چی (92نیوز)کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ ایک سو چودہ ضمنی اتخابات میں کامیابی کے لئے جہاں سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے وہیں حلقے میں سیاسی گہماگہمی اور بڑی شخصیات کی آمد پر کاروباری حضرات نالاں دکھائی دیتے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں  سیاسی ترانوں پارٹی پرچم  کی بہار ہے، لیکن بھرپور سیاسی سرگرمیوں سے علاقے کا کاروباری طبقہ الگ تھلگ ہے  ۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماوں اور سرکردہ سیاسی شخصیات کی ساری آنیاں جانیاں صرف دو دن کی ہیں پھر وہی ٹوٹی سڑکیں اور گندگی کے ڈھیر علاقے کی قسمت میں ہوں گے۔

پی ایس ایک سوچودہ میں عوام کی بڑی تعداد سیاسی نعروں اور پارٹی رہنماوں کے دعوؤں سے بیزار ہے ،تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی قیادت حالات میں بہتری لاسکتی ہے  ۔