Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس: 114ضمنی انتخاب میں وقت کم رہ گیاجبکہ مقابلہ سخت  ہوگیا

پی ایس: 114ضمنی انتخاب میں وقت کم رہ گیاجبکہ مقابلہ سخت  ہوگیا
July 6, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی کے حلقہ پی ایس ایک سو چودہ کے ضمنی انتخاب میں وقت کم رہ گیا مقابلہ سخت  ہوگیا۔  ایم کیوایم کے امیدوار کے حق میں ایک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں تین سیاسی حریف دستبردار ہوگئے  ۔ سینیٹرسعیدغنی کہتے ہیں ایم کیوایم والے الزامات لگاکرالیکشن سے راہ فرارڈھونڈ رہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پی ایس ایک سو چودہ کے ضمنی انتخاب میں امیدواروں نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات کی لائن لگادی  پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ میئرکراچی حلقے میں کے ایم سی کے مشینری کے ہمراہ گھوم رہے ہیں۔ نوازلیگ کی ساری مہم گورنرہاوس سے چل رہی ہے۔ تحریک انصاف نے زکٰوۃ کی رقم حلقے میں خرچ کرڈالی ، ادھر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا حلقہ سے ایک بار پھر ایم کیوایم ہی جیتے گی۔ پی ایس ایک سوچودہ کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم امیدوار کے حق میں ایک جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں تین امیدواروں دستبردار ہوگئے۔