Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس پی  کے کارکنوں کے قتل میں پیشرفت، واردات میں استعمال کیا گیا اسلحہ پہلی دفعہ استعمال ہوا

پی ایس پی  کے کارکنوں کے قتل میں پیشرفت، واردات میں استعمال کیا گیا اسلحہ پہلی دفعہ استعمال ہوا
July 18, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل میں پولیس کو اہم شواہد مل گئے، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں بائیس اگست کو مرنے والے ایم کیوایم بانی کو فاروق ستاراینڈ کمپنی نے زندہ رکھا ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اورنگی کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر پولیس نے اہم شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ۔ ذرائع کےمطابق واردات کے بعد ملنے والے نائن ایم ایم کے خول کافرانزک ٹیسٹ کروالیا گیا ۔ استعمال ہونیوالااسلحہ اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا تھا ۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کوساوتھ افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے نامعلوم دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ۔ ادھر  کارکنوں کے نمازجنازہ میں شریک پارٹی چیئرمین مصطفٰی کمال نے کہا فاروق ستار اینڈ کمپنی بائیس اگست کو مرنے والے بانی قائد کو زندہ رکھے ہوئے ہے ۔دونوں مقتول کارکنان کو پی ایس پی رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے سپرد خاک کیا ۔