Friday, September 30, 2022

پی ایس پی کا 8 نومبرکو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان

پی ایس پی کا 8 نومبرکو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی (92 نیوز)پی ایس پی نے  8 نومبرکو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا،  چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے حکومت کی توجہ اپوزیشن کو غدار اور کرپٹ ثابت کرنے پر ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اپوزیشن کا سارا زور موجودہ حکومت کو گرانے پر ہے ، کل کراچی شہر کو استعمال کیا گیا، 803ارب روپے وزیراعلیٰ سندھ کو ملے،کچھ نہیں معلوم کہاں خرچ ہوئے،وہ کراچی میں پریس  کانفرنس کررہے تھے۔