Saturday, July 27, 2024

پی ایس پی نے ملک بھر میں تنظیم سازی کا اعلان کردیا

پی ایس پی نے ملک بھر میں تنظیم سازی کا اعلان کردیا
April 30, 2016
  کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی نے آج سے ملک بھر میں تنظیم سازی کا اعلان کردیا رضا ہارون کہتے ہیں کہ وہ لاہور میں آفس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں  انہیں  ایم کیو ایم سے جلسے کی کامیابی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے ۔ تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی نے تنظیم سازی کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ۔ پاکستان ہاؤس میں رضا ہارون نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور افتخار رندھاوا لاہور جارہے ہیں ۔ ایئر پورٹ پر آفس کا افتتاح کیا جائیگا  انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی مقامی نہیں ملک گیر جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسہ پر عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ لوگ پرفریب نعروں سے تنگ آچکے ہیں رضاہارون نے جلسے پر ایم کیو ایم کی تنقید کا بھی لگی لپٹی رکھے بغیر جواب دیا ۔ خالد شمیم سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی علیحدگی اور تصفیے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اس متعلق ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کو جواب دینا چاہئے۔