Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 6، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
February 27, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔پشاور نے 119 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کے امام الحق بغیر کوئی اسکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ، ساتھی اوپنر  کامران اکمل بھی  تین  رنز پر چلتے بنے ۔

پشاور زلمی کو گزشتہ میچ جتوانے والے  ٹام کوہلر اور  شعیب ملک  نے ایک بار پھر  ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ٹام کوہلر 46 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک  نے 30 گیندوں پر ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے  ناقابل شکست 29 رنز بنائے ۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بلے بازی کی اور پوری ٹیم 17.1 اوورز میں  118رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی  پہلی وکٹ پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر گر گئی ، جب  پاؤل سٹرلنگ وہاب ریاض کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے ، انہوں نے دو گیندوں پر ایک رن  بنایا۔ اوپنر ایلکش ہیلز 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

ٹاپ آرڈر فل سالٹ نے 9،فہیم اشرف نے 2، شاداب خان نے 6، حسین طلعت نے 2، افتخار احمد نے 7، آصف علی نے 19 ، حسن علی نے 7، محمد وسیم نے ایک رن بنایا۔اسلام آباد کی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ۔

وہاب ریاض نے 4 اوورز میں  17 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ ثاقب محمود نے 2.1 اوور میں  12 رنز کے عوض تین کھلاڑی میدان بدر کئے ۔مجیب الرحمان اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

اسلام آباد کی ٹیم میں  پاؤل  سٹرلنگ ، ایلکس ہیلز ، فل سالٹ(وکٹ کیپر) ، شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت ، آصف علی ، افتخار احمد ، فہیم اشرف ، محمد وسیم ، حسن علی اور فواد احمد شامل تھے ۔

 پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل ( وکٹ کیپر) ،امام الحق ، ٹام کوہلر ، حیدر علی ، شعیب ملک ، شیرفین ردر فورڈ، عمید آصف، وہاب ریاض کپتان ، مجیب الرحمان ، ثاقب محمود اور محمد عمران شامل تھے ۔